اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاناما کیس منظم دھرنوں کی اگلی کڑی ہے، یہ کیس کرپشن کا نہیں ہے کیونکہ پاناما پیپرز میں نواز شریف اوراسحاق ڈار کا نام نہیںتھا لیکن اس کے باوجود ان لوگوں کو لپیٹ میں لے لیا گیااورجن کے نام پاناما پیپرز میں تھے ان میں …
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر دانیال عزیز کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاناما کیس منظم دھرنوں کی اگلی کڑی ہے، یہ کیس کرپشن کا نہیں ہے کیونکہ پاناما پیپرز میں نواز شریف اوراسحاق ڈار کا نام نہیںتھا لیکن اس کے باوجود ان لوگوں کو لپیٹ میں لے لیا گیااورجن کے نام پاناما پیپرز میں تھے ان میں سے کسی ایک کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان نے آج جو نئے کاغذات جمع کرائے ان میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کی آف شورکمپنی میں کوئی رقم نہیں تھی لہذا وہ اس کے ذمہ دار نہیں ہیں ۔دانیال عزیز نے یکم جون 2017ءکے اخبارات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ججز کے سامنے اعتراف جرم کیا ہے اور اسی بیان میں انہوں نے اس میں رقم موجود ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ اگر اس بیان پر وہ نااہل ہوتے ہیں تو اس کو غلطی ماناجائے نااہلی نہیں۔








