اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے آزاد کشمیر کے 70ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 24 اکتوبر کا دن اس تاریخی عہد کے تجدید کا دن ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اپنا حق خودارادیت دلوانے اور نصب العین کے حصول کےلئے اپنی تمام تر جدوجہد جاری …
چوبیس اکتوبر آزاد کشمیر کا 70واں یوم تاسیس تاریخی عہد کے تجدید کا دن ہے،وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے آزاد کشمیر کے 70ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 24 اکتوبر کا دن اس تاریخی عہد کے تجدید کا دن ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اپنا حق خودارادیت دلوانے اور نصب العین کے حصول کےلئے اپنی تمام تر جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن اس امر پر بھی غور کرنے کا دن ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کے ایک حصہ کو بھارتی ناجائز تسلط سے آزاد کرانے اور وہاں کے عوام کو حق خودارادیت دلوانے کے کاز کو ہم نے کس قدر آگے بڑھایا ہے اور اس جدوجہد کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانے کےلئے ہمیں اور کس قدر کوشش کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم نے یہ عہد بھی کرنا ہے کہ آزاد کشمیر اور پاکستان کے عوام اور حکومت اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق خود ارادیت نہیں مل جاتا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمان آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کےلئے درجنوں کالے قوانین اور انسانیت سوز ظلم و تشدد کا سہارا لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں معصوم کشمیری نوجوانوں کی آنکھوں کو پیلٹ گن سے چھلنی کیا گیا ہے۔








