اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ کسی بھی پارٹی میں اختلافات معمول کی بات ہے، جمہوریت میں زبان پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی، حکومت قائداعظم یونیورسٹی کے طلباءاور پمز ہسپتال کے ملازمین کے جائز مطالبات کو حل کرے، عدالتوں کا احترام ہونا چاہئے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں …
وفاقی وزیر ہاﺅسنگ اکرم خان درانی کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ کسی بھی پارٹی میں اختلافات معمول کی بات ہے، جمہوریت میں زبان پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی، حکومت قائداعظم یونیورسٹی کے طلباءاور پمز ہسپتال کے ملازمین کے جائز مطالبات کو حل کرے، عدالتوں کا احترام ہونا چاہئے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں میں اختلاف رائے شدت کے ساتھ ہوتے ہیں، پارٹی میٹنگ کے دوران پارٹی ورکر اپنے جائز مطالبات اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے بہت لڑتے ہیں، اختلاف رائے ہر پارٹی میں ہوتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) میں اختلافات کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ یہ مسلم لیگ (ن) کا اندرونی معاملہ ہے، مسلم لیگ (ن) کے لوگ اپنے لیڈر کے بارے میں بہتر جانتے ہیں اور پارٹی بھی حق رکھتی ہے کہ وہ کسی ممبر کو پارٹی میں رکھے یا باہر کرے، ہم صرف حکومت کے اتحادی ہیں، ہم مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو رائے دے سکتے ہیں مگر پارٹی معاملات میں دخل اندازی نہیں کر سکتے۔








