اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل اختر نواز گنجیرہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد اس پوسٹ کو مشتہر کیا جائے گا۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے حوالے سے عدالت کا فیصلہ آنے پر ہم فیفا جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پاکستان …
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل اختر نواز گنجیرہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد اس پوسٹ کو مشتہر کیا جائے گا۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے حوالے سے عدالت کا فیصلہ آنے پر ہم فیفا جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق صدر فیصل صالح حیات کو فیفا کے حوالے سے سپورٹ کیا ہے لیکن فیصل صالح حیات کے ریمارکس ہمارے حوالے سے اچھے نہیں ہیں۔ ہم عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد فیفا جائیں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد اس پوسٹ کو مشتہر کیا جائے گا اور اس پوسٹ پر کوالیفائیڈ شخص کو بھرتی کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اختر نواز گنجیرہ کی سپورٹس کیلئے کافی خدمات ہیں اگر ان کی عمر اس پوسٹ کیلئے ٹھیک ہے تو وہ بھی کوالیفائی کر سکتے ہیں۔








