حکومت نے تعلیمی شعبہ کی ترقی اور سکول سے باہر بچوں کی تعداد میں کمی لانے کے لئے گزشتہ تین سال میں ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں، وفاقی وزیرانجینئر محمد بلیغ الرحمن اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے پیر کو سلطانہ فاﺅنڈیشن کے جسٹس یوسف سارا برائے تحقیق و بحالی اور سکول سے باہر بچوں کو مرکزی …
حکومت نے تعلیمی شعبہ کی ترقی اور سکول سے باہر بچوں کی تعداد میں کمی لانے کے لئے گزشتہ تین سال میں ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں، وفاقی وزیرانجینئر محمد بلیغ الرحمن

مزید خبریں
حکومت نے تعلیمی شعبہ کی ترقی اور سکول سے باہر بچوں کی تعداد میں کمی لانے کے لئے گزشتہ تین سال میں ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں، وفاقی وزیرانجینئر محمد بلیغ الرحمن
اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے پیر کو سلطانہ فاﺅنڈیشن کے جسٹس یوسف سارا برائے تحقیق و بحالی اور سکول سے باہر بچوں کو مرکزی دھارے میں لانے کے مرکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کو تعلیم کے شعبہ میں سلطانہ فاﺅنڈیشن کی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے تعلیم کے شعبہ میں کارکردگی اور سکول سے باہر بچوں کو مرکزی دھارے میں لانے پر خصوصی توجہ دینے کے حوالے سے سلطانہ فاﺅنڈیشن کے خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بچے اور نوجوان قوم کا اثاثہ ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ ان کو علم کے خواہشمند اور معاشرے کی بہتری میں ایک فعال کردار ادا کرنے والا شہری بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تعلیمی شعبہ کی ترقی کےلئے اور سکول سے باہر بچوں کی تعداد میں کمی لانے کے لئے گذشتہ تین سال میں ٹھوس اقدامات اٹھائیں ہیں۔








