لاہور۔23 اکتوبر(اے پی پی ) مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ شریف فیملی میں اختلافات کی باتیں تیس سال سے سنتی آرہی ہوں‘ اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے، حمزہ شہباز سے کوئی اختلاف نہیں، وہ میرے چھوٹے بھائی ہیں‘ مسلم لیگ (ن) نوازشریف کی قیادت میں متحدہے اور …
مریم نواز کی سابق ایم پی اے حافظ نعمان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔23 اکتوبر(اے پی پی ) مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ شریف فیملی میں اختلافات کی باتیں تیس سال سے سنتی آرہی ہوں‘ اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے، حمزہ شہباز سے کوئی اختلاف نہیں، وہ میرے چھوٹے بھائی ہیں‘ مسلم لیگ (ن) نوازشریف کی قیادت میں متحدہے اور رہے گی‘ الزامات سے پہلے اور نااہلی کے بعد اب بھی نوازشریف ہی سیاست کا محور ہیں، آئندہ انتخابات میں مجھے ذمہ داری دینے اور الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی، امید ہے کہ موجودہ جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کریگی،نوازشریف کو نااہلی نے بہت فائدہ پہنچایا، ن لیگ کے ناراض ورکرز اب پوری قوت کے ساتھ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں‘ عمران خان کی قسمت میں رونادھوناہی ہے، افواج پاکستان ہماری حفاظت کی جنگ لڑرہی ہیں اور جانیں قربان کر رہی ہے‘ اداروں کو ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے اپنی حدود میں کام کرنا چاہیے۔ وہ پیر کو مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے حافظ نعمان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگوکر رہی تھیں۔








