مسلم لیگ (ن) پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے،سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم

اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کی آمد پر پاکستان کو اپنا موقف بہتر طریقہ سے اٹھانا ہو گا، مسلم لیگ (ن) پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ آج پاکستان کے دورہ پر …

اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کی آمد پر پاکستان کو اپنا موقف بہتر طریقہ سے اٹھانا ہو گا، مسلم لیگ (ن) پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ آج پاکستان کے دورہ پر آ رہے ہیں، ہمیں اپنے موقف کو ٹھوس اور مثبت طریقہ سے اٹھانا ہو گا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امریکی وزیر خارجہ کے سامنے افغانستان سمیت بھارت کو اسلحہ کی فراہمی کے حوالہ سے کھل کر بات کرنا ہو گی کہ ایک طرف امن کا درس دیا جا رہا ہے تو دوسری طرف خطہ کے امن کو سبوتاژ کرنے کیلئے بھارت کو اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی تبدیلی سے مسائل ضرور آتے ہیں لیکن نواز شریف کی جگہ پارٹی کے وزیراعظم کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی مقبول ترین جماعت ہے۔

Leave a Reply