سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر شاہد احمد حشمت کی سری لنکن صدر متھیری پالا سری سینا سے ملاقات ، اپنی اسناد سفارت پیش کیں

اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر شاہد احمد حشمت نے سری لنکا کے صدر متھیری پالا سری سینا کو پیر کو صدارتی دفتر میں اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ کولمبو میں پاکستانی سفارتخانہ سے موصولہ بیان کے مطابق سری لنکن صدر کے ساتھ ملاقات میں ہائی کمشنر نے پاکستان کے صدر اور وزیراعظم کی طرف سے سری لنکا کے صدر …

اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر شاہد احمد حشمت نے سری لنکا کے صدر متھیری پالا سری سینا کو پیر کو صدارتی دفتر میں اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ کولمبو میں پاکستانی سفارتخانہ سے موصولہ بیان کے مطابق سری لنکن صدر کے ساتھ ملاقات میں ہائی کمشنر نے پاکستان کے صدر اور وزیراعظم کی طرف سے سری لنکا کے صدر اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور عوامی روابط کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ سری لنکن صدر نے ہائی کمشنر کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے ان کی سفارتی خدمات کے حوالہ سے اپنی بھرپور معاونت کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی مدت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

Leave a Reply