وزیر داخلہ احسن اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال کی زیر صدارت پیر کو اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ بعض مذہبی و سیاسی گروپوں کی طرف سے وفاقی دارالحکومت میں ریلیوں اور جلوسوں کی کال کے حوالہ سے وزیر داخلہ نے کہا کہ کسی کو وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی …

اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال کی زیر صدارت پیر کو اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ بعض مذہبی و سیاسی گروپوں کی طرف سے وفاقی دارالحکومت میں ریلیوں اور جلوسوں کی کال کے حوالہ سے وزیر داخلہ نے کہا کہ کسی کو وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، کسی بھی قسم کی مذموم سرگرمیوں میں ملوث عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تناظر میں پاکستان کو استحکام اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ داخلی یکجہتی کامیابی کی کنجی ہے، بعض ریاست مخالف عناصر ریاست کے اندر محاذ آرائی پھیلانے کیلئے تنازعات کو ہوا دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصر حضور نبی کریم کی ختم نبوت کے معاملہ کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ اس حوالہ سے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم کی ناموس کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور کسی مذہبی یا سیاسی جماعت کو ان قواعد کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی جو ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے حوالہ سے وضع کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے ہر کسی کو اپنے جمہوری حقوق کی آزادی حاصل ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

Leave a Reply