قومی اسمبلی کو بتایاگیاہے کہ پاکستان نے تمام بین الاقوامی فورمز پر بھارت کی آبی جارحیت کو اجاگر کیا ہے، پانی کے معاملہ پر بین الاقوامی برادری پاکستان کے موقف کی حامی ہے۔پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس میں شائستہ پر ویز ملک کے سوال پر وزیرمملکت بیرسٹر عقیل ملک
پاکستان نے تمام بین الاقوامی فورمز پر بھارت کی آبی جارحیت کو اجاگرکیا، بیرسٹرعقیل ملک کا قومی اسمبلی میں جواب

مزید خبریں
اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):قومی اسمبلی کو بتایاگیاہے کہ پاکستان نے تمام بین الاقوامی فورمز پر بھارت کی آبی جارحیت کو اجاگر کیا ہے، پانی کے معاملہ پر بین الاقوامی برادری پاکستان کے موقف کی حامی ہے۔پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس میں شائستہ پر ویز ملک کے سوال پر وزیرمملکت بیرسٹر عقیل ملک نے ایوان کو بتایا کہ پاکستان کے بھارت کے ساتھ 13معاہدے ہیں، بھارت سندھ طاس معاہدے پر اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہا، پہلگام فالس فلیک آپریشن کے بعد بھارت نے سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمدنہ کرنے کا اعلان کیا، پاکستان نے ہرفورم پر یہ معاملہ اٹھایا، بھارت پانی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، بین الاقوامی عدالت نے بھی قرار دیا ہے کہ معاہدے پر عمل درآمد ہوناضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اس حوالہ سے سفارتی اورقانونی چارہ جوئی کے محاذ پر اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہا ہے۔
شہریار آفریدی کے ضمنی سوال پر انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے مختلف سیشنز میں بھارت کی آبی جارحیت کو اجاگر کیا ہے،پوری بین الاقوامی برادری اس ایشو پر پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، یہ بھارت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے، بین الاقوامی عدالت انصاف میں نہیں جاسکتا کیونکہ یہ دوطرفہ معاہدہ ہے، یہ معاملہ ثالثی عدالت سےمتعلقہ ہے۔اقبال آفریدی کے ضمنی سوال پر انہوں نے کہاکہ بھارت چناب پر پانی روک رہاہے اورکبھی غیراعلانیہ طورپرپانی چھوڑدیتا ہے، فی الوقت بھارت پاکستان کے ساتھ انفارمیشن شیئرنہیں کررہا،اسلئے ہم اسے آبی حارحیت قراردے رہے ہیں،پانی کے حوالہ سے پاکستان کے موقف کو نظراندازنہیں کیا جاسکتا۔








