ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت شروع

ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت شروع

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):ایوان بالا کا اجلاس پیر کے روزچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت شروع ہوا۔ایوان میں مختلف ایجنڈا آئٹمز زیر غور لائے جانے تھے جن میں بلوں کا تعارف، قانون سازی سے متعلق امور، قومی اسمبلی سے منظور ہو کر سینیٹ کو بھجوائے گئے ارکان کے بل اور مختلف بلوں سے متعلق قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس شامل تھیں۔

ایجنڈے میں سینیٹ میں پیش کئے گئے ارکان کے بلوں پر قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس، بلوں کی واپسی اور مختلف تحریکات بھی شامل تھیں۔