آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے متعدد اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے متعدد اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
لاہور۔11مئی (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور ،مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، فیصل آباد، قصور، گجرات، گجرانوالہ، منڈی بہاالدین، حافظ آباد، سرگودھا، سیالکوٹ، نارووال، خوشاب ،نورپورتھل اور میانوالی میں چند مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہوااور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ صوبے کے دیگر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور ،مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، فیصل آباد، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاالدین، حافظ آباد، سرگودھا، سیالکوٹ، نارووال، نورپور تھل، گوجرانوالہ، منڈی بہاوالدین اورسرگودھا میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے علاہ مطلع ابر آلود بھی رہا۔
اس دوران کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوئی تاہم صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہا۔گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25اور زیادہ سے زیادہ34سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 36فیصدریکارڈ کی گئی ۔
اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 119فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس بیدیاں روڈ پر 99،سی ای آر پی 124،برکی روڈ152،عسکری ٹین71،ڈی ایچ ای فیز فائیو105،علامہ اقبال ٹاون 151اور اے آر سی لاہور میں 106ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔








