وزارتِ دفاع میں معرکہ حق کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد

وزارتِ دفاع میں معرکہ حق کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):وزارتِ دفاع میں معرکہ حق کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی ہلال امتیاز (ملٹری)تھے۔وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق تقریب میں معرکہ حق کے تمام شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

عسکری قیادت کی رہنمائی میں افواجِ پاکستان کی تاریخی کامیابی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ قوم اور افواجِ پاکستان ہمیشہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ملکی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لئے یکجا رہیں گے۔