با با گورو نانک دیو جی کے 548ویں یوم پیدائش کی تقریبات کے حوالے سے انتظامی اجلاس کا انعقاد

لاہور۔23 اکتوبر(اے پی پی )با با گورو نانک دیو جی کے 548ویں یوم پیدائش کی تقریبات کےلئے دوسرا اعلی سطحی انتظامی اجلاس چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق کی زیر صدارت کیمپ آفس زمان پارک میں منعقد ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل سیکر ٹری شرائن طارق خان وزیر ، سکھ رہنماءسرداربشن سنگھ ،ڈپٹی سیکرٹر ی عمران گوندل ، ڈپٹی سیکرٹری فراز عباس، پی آراو عامر حسین ہاشمی سمیت امور …

لاہور۔23 اکتوبر(اے پی پی )با با گورو نانک دیو جی کے 548ویں یوم پیدائش کی تقریبات کےلئے دوسرا اعلی سطحی انتظامی اجلاس چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق کی زیر صدارت کیمپ آفس زمان پارک میں منعقد ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل سیکر ٹری شرائن طارق خان وزیر ، سکھ رہنماءسرداربشن سنگھ ،ڈپٹی سیکرٹر ی عمران گوندل ، ڈپٹی سیکرٹری فراز عباس، پی آراو عامر حسین ہاشمی سمیت امور داخلہ،خارجہ، پولیس، فوج، رینجرز، مختلف اضلاع کے ڈی سی اوز، ڈی پی اوز، واپڈا، کسٹمز،ریلوے ،امیگریشن اور دیگر اہم اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ چیئرمین محمد صدیق الفاروق نے گورونانک کے یوم پیدائش کی تقریبات کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس مرتبہ پہلے سے بہتر فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں،تمام ادارے ہمارے ساتھ تعاون کررہے ہیں ،مقدس پانی امرت جل کے پلانٹ کا کام مکمل ہو گیا ہے جس سے یاتریوں کی دیرینہ خواہش پوری ہو گی۔

Leave a Reply