سینیٹ میں سات نئے بل پیش کر دیئے گئے

سینیٹ میں پیر کو سات نئے بل پیش کر دیئے گئے جن میں ضابطہ فوجداری (ترمیمی) بل 2026 (شیڈول دوم سی آر پی سی میں ترمیم)، پاسپورٹس (ترمیمی) بل 2026، اقراء گلوبل یونیورسٹی بل 2026، غیر ملکی سرمایہ کاری (فروغ و تحفظ) (ترمیمی) بل 2026،

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):سینیٹ میں پیر کو سات نئے بل پیش کر دیئے گئے جن میں ضابطہ فوجداری (ترمیمی) بل 2026 (شیڈول دوم سی آر پی سی میں ترمیم)، پاسپورٹس (ترمیمی) بل 2026، اقراء گلوبل یونیورسٹی بل 2026، غیر ملکی سرمایہ کاری (فروغ و تحفظ) (ترمیمی) بل 2026،

اسلام آباد انٹرنیشنل یونیورسٹی پاکستان بل 2026، اراکین پارلیمنٹ (تنخواہیں و مراعات) (ترمیمی) بل 2026 اور آئین (ترمیمی) بل 2026 شامل ہیں۔یہ بل سینیٹرز سرمد علی، محمد عبدالقادر، منظور احمد، ہدایت اللہ خان اور سید فیصل علی سبزواری نے ایوان میں پیش کیے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے تمام بل مزید غور و خوض کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیئے۔