وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سرائے نورنگ بازار پھاٹک میں دھماکے کا نوٹس لے لیا، آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سرائے نورنگ بازار پھاٹک میں دھماکے کا نوٹس لے لیا، آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب
پشاور۔ 12 مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سرائے نورنگ بازار پھاٹک میں دھماکے کا نوٹس لے لیا اور آئی جی پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیر اعلی ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعہ میں 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں اور 5 شہریوں کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے، شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔