دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار
اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 66 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 70 ہزار کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد و اخراج 41 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد اور اخراج ایک لاکھ 11 ہزار 800 کیوسک ، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 48 ہزار کیوسک اور اخراج 34 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 24 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 16 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 22 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 16 ہزار 700 کیوسک ، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 10 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 90 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 72 ہزار 800 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 54 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 53 ہزار 600 کیوسک،سکھر بیراج میں پانی کی آمد 46 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 13 ہزار 700 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 10 ہزار 200 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 17 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 3 ہزار 200 کیوسک اورپنجند بیراج میں پانی کی آمد 11 ہزار 800 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1452.52 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.093 ملین ایکڑفٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1162.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.204 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 644.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.112 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔









