نواز شریف کے ویژن اور وزیراعظم کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی مسائل کے حل کرنے کےلئے کوشاں ہے، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی

ایبٹ آباد۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے ویژن اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے، 2018 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے تعاون سے وفاق اور خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں …

ایبٹ آباد۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے ویژن اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے، 2018 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے تعاون سے وفاق اور خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں اپنی حکومتیں بنائے گی، عمران خان کی صوبائی حکومت نے صوبہ کے عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔ درکن دھمتوڑ کے مقام پر لوئر گلیات کو سوئی گیس فراہمی کے افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے لوئر گلیات کو سوئی گیس فراہمی کے لئے محکمہ سوئی گیس کو 59 کروڑ روپے جبکہ صوبائی حکومت کو7 کروڑ روپے ادا کر دیئے ہیں، دسمبر تک مین پائپ لائن بچھانے کا کام مکمل اور سوئی گیس کی فراہمی بھی شروع ہو جائے گی، منصوبہ سے لوئر گلیات کی6 یونین کونسلز کے ہزاروں افراد مستفید ہوں گے، سوئی گیس کی فراہمی سے اربوں روپے مالیتی جنگلات کی کٹائی بھی ختم ہو جائے گی۔ ڈپٹی سپیکر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلیات میں بجلی و دیگر ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے، آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر لوگوں کے پاس ووٹ کے حصول کے لئے جائیں گے۔

Leave a Reply