اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہاہے کہ پاکستان اپنے پڑوسی اسلامی ملک ایران سمیت تمام اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،امت مسلمہ کو درپیش چیلنجزسے نکالنے کے لیے مسلم امہ کو مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا ہو گا، آذربائیجان کے ساتھ پارلیمانی رابطوں کو مزیدخوشگواراور فعال بنانے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے یہ بات پاکستان …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کی ایران اورآذربائیجان کے سفیروں سے ملاقات کے دوران گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہاہے کہ پاکستان اپنے پڑوسی اسلامی ملک ایران سمیت تمام اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،امت مسلمہ کو درپیش چیلنجزسے نکالنے کے لیے مسلم امہ کو مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا ہو گا، آذربائیجان کے ساتھ پارلیمانی رابطوں کو مزیدخوشگواراور فعال بنانے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے یہ بات پاکستان میں ایران اورآذربائیجان کے سفیروں سے پیر کو یہاں ملاقات کے دوران کہی۔ ایرانی سفیر مہدی ہنردوست سے ملاقات کے دوران س دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اورمستحکم بنانے سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر نے کہاکہ پاکستان اپنے پڑوسی اسلامی ملک ایران سمیت تمام اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکومت اور عوام ایران کے ساتھ معاشی اور اقتصادی شعبوں میں تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجزسے نکالنے کے لیے مسلم امہ کو مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا ہو گا۔








