صدر مملکت ممنون حسین کا اقوام متحدہ کے قیام کے 72سال پورے ہونے پر پیغام

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے اقوام متحدہ کے منشور میں شامل اصولوں اورمقاصد پر کاربند رہنے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ان اصولوں اورمقاصد کو حقیقت کاروپ دینے میں ہمیشہ فعال اور قائدانہ کردار ادا کیاہے، اقوام متحدہ کے امن مشنز میں گرانقدر خدمات اس کے کردار کی عکاس ہیں ۔ سلامتی کونسل مسئلہ …

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے اقوام متحدہ کے منشور میں شامل اصولوں اورمقاصد پر کاربند رہنے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ان اصولوں اورمقاصد کو حقیقت کاروپ دینے میں ہمیشہ فعال اور قائدانہ کردار ادا کیاہے، اقوام متحدہ کے امن مشنز میں گرانقدر خدمات اس کے کردار کی عکاس ہیں ۔ سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی قراردادوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائے ۔ اقوام متحدہ کے قیام کے 72سال پورے ہونے پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ اقوام متحدہ کے قیام کے بعد سے پاکستان کے ایک لاکھ 72 ہزار امن دستوں نے جنگوں سے متاثرہ دنیا کے مختلف حصوں میں امن قائم اور برقرار رکھنے میں مدد فراہم کی ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کے جھنڈے تلے خدمات سرانجام دیتے ہوئے جانیں قربان کرنے والے اپنے 154 بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ صدرممنون حسین نے کہا کہ تنازعات کا پرامن حل اور انسانی حقوق کا احترام بشمول حق خودارادیت اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں میں شامل ہیں۔

Leave a Reply