تھرڈسیڈڈ امریکی سٹارکوکو گف اٹالین اوپن ٹینس ویمنزسنگلز سیمی فائنل میں داخل
تھرڈسیڈڈ امریکی سٹارکوکو گف اٹالین اوپن ٹینس ویمنزسنگلز سیمی فائنل میں داخل
روم۔13مئی (اے پی پی):امریکی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ کوکوگف اور رومانیہ کی ٹینس کھلاڑی سورانا کرسٹیا اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔
ای ایس پی این کے مطابق امریکا کی 22 سالہ کوکوگف نے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں دوسرے رائونڈ میچ میں روسی حریف کھلاڑی میرا اینڈریوا کو مات دی جبکہ رومانیہ کی 36 سالہ سورانا کرسٹیا نے ٹاپ ایٹ میچ میں لٹویا کی حریف کھلاڑی جیلینا اوسٹاپنکو کوشکست دی۔ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اٹلی میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں 22 سالہ امریکی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ کوکو گف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے 19 سالہ روسی حریف کھلاڑی میرا اینڈریوا کو 6-4، 2-6 اور 4-6سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ سیمی فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا، جہاں فاتح کوکوگف کا مقابلہ رومانیہ کی سورانا کرسٹیا سے ہوگا۔ سورانا کرسٹیا نے اپنے ٹاپ ایٹ میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے لٹویا کی حریف کھلاڑی جیلینا اوسٹاپنکو کو 1-6 اور 6-7(0-7)سے ہرا کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔









