اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ رواں موسم سرما کے دوران گھریلو صارفین اور صنعتوں کو بلاتعطل گیس فراہم کی جائے گی، دسمبر سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا، موجودہ حکومت نے انتہائی کم وقت میں سستا ترین ایل این جی ٹرمینل لگایا ہے، جنوبی ایشیائی ملکوں کے مقابلہ میں سستی ایل این جی …
وزیراعظم کے معاون خصوصی مفتاح اسماعیل کی صحافیو ں سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ رواں موسم سرما کے دوران گھریلو صارفین اور صنعتوں کو بلاتعطل گیس فراہم کی جائے گی، دسمبر سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا، موجودہ حکومت نے انتہائی کم وقت میں سستا ترین ایل این جی ٹرمینل لگایا ہے، جنوبی ایشیائی ملکوں کے مقابلہ میں سستی ایل این جی خریدی ہے جبکہ کراچی سے لاہور تک ایل این جی کی سپلائی کیلئے 100 ارب روپے سے گیس پائپ لائن بچھائی گئی ہے۔ منگل کو پریس انفامیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں سال موسم سرما میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کمپنی لمیٹڈ کے پاس 1200 مکعب ملین فٹ گیس دستیاب ہو گی جبکہ 1200 مکعب ملین فٹ گیس ایل این جی سے فراہم کی جائے گی جس سے رواں موسم سرما کے دوران گھریلو اور صنعتی صارفین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی میں مدد ملے گی۔








