اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) چھاتی کے کینسر میں مبتلا مریضوں کی امداد کے لئے پاکستان بیت المال اور پنک ریبن پاکستان نے مفاہمت کی دستاویز پر دستخط کردیے ہیں۔ جس کے تحت مستحق مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ چھاتی کے سرطان کے بارے میں عوام شعور اجاگر کیا جائے گا۔ آج اسلام آباد میں پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عابد …
چھاتی کے کینسر میں مبتلا مریضوں کی امداد کے لئے پاکستان بیت المال اور پنک ریبن نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) چھاتی کے کینسر میں مبتلا مریضوں کی امداد کے لئے پاکستان بیت المال اور پنک ریبن پاکستان نے مفاہمت کی دستاویز پر دستخط کردیے ہیں۔ جس کے تحت مستحق مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ چھاتی کے سرطان کے بارے میں عوام شعور اجاگر کیا جائے گا۔ آج اسلام آباد میں پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عابد وحید شیخ اور پنک ریبن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر آفتاب نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان بیت المال منیجنگ ڈائریکٹر عابد وحید شیخ کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان چھاتی کے کینسر کے حوالے سے ایشیاءمیں سب سے زیادہ متاثر ممالک میں شامل ہے‘ یہاں پر سالانہ تقریباً 90 ہزار چھاتی کے کینسر کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔ تقریباً 40ہزار لوگ اس موذی مرض سے جاں بحق ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بیماری پر قابو پانے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔








