پارلیمان کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) پارلیمان کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں اورخصوصی پروگراموں کے تحت ترقیاتی سکیموں کو مقررہ نظام الاوقات کے اندر مکمل کرنے اور طویل عرصہ سے زیرالتواءاورتاخیر کا شکار ہونے والے منصوبوں کی تکمیل کیلئے طریقہ کاروضع کرنے کی ہدایت کی ہے، …

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) پارلیمان کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں اورخصوصی پروگراموں کے تحت ترقیاتی سکیموں کو مقررہ نظام الاوقات کے اندر مکمل کرنے اور طویل عرصہ سے زیرالتواءاورتاخیر کا شکار ہونے والے منصوبوں کی تکمیل کیلئے طریقہ کاروضع کرنے کی ہدایت کی ہے، اجلاس میں وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات کی جانب سے پی ایس ڈی پی اورخصوصی پروگراموں کے تحت جاری اور تاخیر کا شکارمنصوبوں کی تمام تفصیلات پیش کی گئیں۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سید خورشیداحمد شاہ کی زیرصدارت پارلیمینٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے اراکین راجہ محمد جاوید اخلاص، شیخ رشید احمد ، میاں عبدالمنان، صاحبزادہ محمد نذیر سلطان، شیخ روحیل اصغر، شفقت محمود، ڈاکٹر عارف علوی، رانا افضل حسین ، چوہدری نذیراحمد، سعید احمد خان، سردار محمد جعفر خان لغاری، سردارعاشق حسین گوپانگ، عذرا فضل پیچوہو، سید غلام مصطفیٰ شاہ، سید کاظم علی شاہ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سید نوید قمر، عبدالرشید گوڈیل، محمود خان اچکزئی، شاہدہ اختر علی، چوہدری تنویر خان، اعظم خان سواتی اور سینیٹر ہدایت اللہ کے علاوہ مختلف وفاقی سیکرٹریز، ریلویز ، شہری ہوابازی اور متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

Leave a Reply