سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیراہتمام منعقد ہونے والی پاک چائنہ فرینڈز شپ سمرگیمز ملتوی کردی گئیں

سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرزڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیراہتمام منعقد ہونے والی پاک چائنہ فرینڈز شپ سمرگیمز ملتوی کردی گئیں ہیں

ملتان۔ 13 مئی (اے پی پی):سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرزڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیراہتمام منعقد ہونے والی پاک چائنہ فرینڈز شپ سمرگیمز ملتوی کردی گئیں ہیں۔

ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان عطاالرحمن خان کے مطابق پاکستان اورچائنہ کی لاز وال دوستی کی یادمیں لاہورمیں انٹرڈویژن کی سطح پردس مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات منعقد کرائے جانے تھے جو کہ ملتوی کردیے گئے ہیں، نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔