ارجنٹائن میں مکئی کے زیرکاشت رقبے میں 5.2 فیصد اضافے کا امکان

بیونس آئرس ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) ارجنٹائن نے کہا ہے کہ سیزن 2017-18 ءکے دوران ملک میں مکئی کے زیرکاشت رقبے میں 5.2 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ وزارت زراعت کی حالیہ جائزہ رپورٹ کے مطابق صدر ماریشیو میکری کی فری مارکیٹ پالیسی اور مکئی کی برآمد پر عائد 20 فیصد ٹیکس کے خاتمے کے بعد کاشتکاروں میں مکئی کی کاشت کا رجحان بڑھ رہا ہے اور توقع …

بیونس آئرس ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) ارجنٹائن نے کہا ہے کہ سیزن 2017-18 ءکے دوران ملک میں مکئی کے زیرکاشت رقبے میں 5.2 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ وزارت زراعت کی حالیہ جائزہ رپورٹ کے مطابق صدر ماریشیو میکری کی فری مارکیٹ پالیسی اور مکئی کی برآمد پر عائد 20 فیصد ٹیکس کے خاتمے کے بعد کاشتکاروں میں مکئی کی کاشت کا رجحان بڑھ رہا ہے اور توقع ہے کہ آئندہ سیزن کے دوران اس میں 5.2 فیصد اضافہ ہو جائے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئندہ سیزن کے دوران مکئی کے زیر کاشت رقبہ 8.92 ملین ہیکٹر (22 ملین ایکڑ) جو گذشتہ سیزن کی نسبت 5.2 فیصد زیادہ ہوگا۔ سیزن 2016-17ءکے دوران 8.48 ملین ہیکٹر ( 21 ملین ایکڑ) رقبے پر مکئی کاشت کی گئی تھی۔

Leave a Reply