امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید کا حلال خوراک کے موضوع پر عالمی کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید نے کہا ہے کہ حلال خوراک کا موضوع صرف کھانے تک محدود نہیں، پینے کی اشیاءاور ادویہ کے معاملات بھی بحث طلب ہیں، حرام خوراک کے جسم پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں، سعودی عرب کے عوام بھی پاکستان سے اسی طرح والہانہ محبت کرتے ہیں جس طرح پاکستانیوں کے دلوں میں سعودی عرب …

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید نے کہا ہے کہ حلال خوراک کا موضوع صرف کھانے تک محدود نہیں، پینے کی اشیاءاور ادویہ کے معاملات بھی بحث طلب ہیں، حرام خوراک کے جسم پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں، سعودی عرب کے عوام بھی پاکستان سے اسی طرح والہانہ محبت کرتے ہیں جس طرح پاکستانیوں کے دلوں میں سعودی عرب کےلئے محبت ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو اسلامی یونیورسٹی کے فیصل مسجد کیمپس میں جامعہ کی کلیہ شریعہ و قانون کے زیر اہتمام حلال خوراک کے موضوع پر 2 روزہ عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی، وزیر مملکت برائے سائنس و ٹیکنالوجی میر دوستین حسین ڈومکی، وزیر مواصلات ڈاکٹر عبدالکریم، ریکٹر جامعہ ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی، جسٹس (ر) خلیل الرحمن، امام کعبہ کے ہمراہ وفد کے آنے والے اراکین، نائب صدور جامعہ، ڈین فیکلٹی آف شریعہ اینڈ لائ، ڈاکٹر طاہر حکیم اور جامعہ کے دیگر اعلیٰ عہدیدران کے علاوہ 60 ملکی و غیر ملکی مقالہ نگار بھی موجود تھے۔ امام کعبہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کتاب مبین میں حلال و حرام کا فرق قرآنی آیات میں آیا ہے اور سعودی عرب کی اسلامی فقہ اکیڈمی اس موضوع پر کئی ایک کانفرنس و نشستوں کے انعقاد کے بعد کئی ایک سفارشات بھی جاری کر چکی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حلال اور حرام کے حوالے سے بے جا فتوی جاری کرنا مناسب اقدام نہیں اور اس کام کو جید مفتیان اور علماءتک ہی محدود رکھا جانا چاہئے۔

Leave a Reply