آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے 30 مئی کو راولپنڈی میں ہونے والے ایک روزہ میچ کے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکیورٹی
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے 30 مئی کو راولپنڈی میں ہونے والے ایک روزہ میچ کے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرحسن وقار چیمہ کی زیرِ صدارت اجلاس

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 13 مئی (اے پی پی):آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے 30 مئی کو راولپنڈی میں ہونے والے ایک روزہ میچ کے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی، پارکنگ، ایمرجنسی سروسز اور شائقینِ کرکٹ کو بہترین سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملیحہ سحر، اسسٹنٹ کمشنر صدر حاکم خان، پولیس حکام اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ متعلقہ اداروں نے اپنے اپنے انتظامات اور تیاریوں پر بریفنگ دیتے ہوئے میچ کے دوران فول پروف سیکیورٹی اور مؤثر انتظامی اقدامات یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے ہدایت کی کہ شائقینِ کرکٹ کی سہولت، ٹریفک کی روانی اور شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے تمام ادارے باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت فرائض انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ میچ راولپنڈی کے لیے اہم موقع ہے اور انتظامات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔








