آئیگا سویٹیک اٹالین اوپن ٹینس ویمنزسنگلز سیمی فائنل میں داخل

آئیگا سویٹیک اٹالین اوپن ٹینس ویمنزسنگلز سیمی فائنل میں داخل

روم۔14مئی (اے پی پی):پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار، ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ اور چھ گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح آئیگانٹالی سویٹیک اور یوکرین کی ٹینس کھلاڑی ایلینا سویٹولینا اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔

ای ایس پی این کے مطابق پولینڈ کی 24 سالہ آئیگانٹالی سویٹیک نے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں امریکی حریف کھلاڑی جیسیکا پیگولا کو مات دی جبکہ یوکرین کی 31 سالہ ایلیناسویٹولینا نے ٹاپ ایٹ میچ میں قازقستان کی حریف کھلاڑی ایلینا ریباکینا کوشکست دی۔ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اٹلی میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار، ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ اور چھ گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح آئیگانٹالی سویٹیک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے 32 سالہ امریکی حریف کھلاڑی جیسیکا پیگولا کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 2-6سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ سیمی فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا، جہاں فاتح آئیگا نٹالی سویٹیک کا مقابلہ یوکرین کی ایلینا سویٹولینا سے ہوگا۔ ایلینا سویٹولینا نے اپنے ٹاپ ایٹ میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے قازقستان کی حریف کھلاڑی اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ ایلینا ریبا کینا کو6-2 ،4-6 اور 4-6سے ہرا کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔