چیئرپرسن پاکستان ریلویز مسز پروین آغا کی زیر صدارت جائزہ اجلاس

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) چیئرپرسن پاکستان ریلویز مسز پروین آغا نے کہا ہے کہ ریلوے کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانا ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہئے، سی پیک سمیت تمام منصوبوں کو پاکستان ریلویز کےلئے اہم بنانا ہو گا تاکہ مستقبل میں پاکستان ریلویز جدید ریلویز میں اپنا مقام بنا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے …

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) چیئرپرسن پاکستان ریلویز مسز پروین آغا نے کہا ہے کہ ریلوے کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانا ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہئے، سی پیک سمیت تمام منصوبوں کو پاکستان ریلویز کےلئے اہم بنانا ہو گا تاکہ مستقبل میں پاکستان ریلویز جدید ریلویز میں اپنا مقام بنا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس لاہور میں مکمل اور جاری منصوبوں کے حوالہ سے کارکردگی اور پیشرفت جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور، مشیر ریلویز انجم پرویز، جنرل منیجر مکینیکل محمد طاہر، ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر ہمایوں رشید، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمید رازی، ایڈیشنل جنرل منیجر مکینیکل انصر بااللہ خان، ڈی جی پلاننگ مظہر علی شاہ، ایف اے اینڈ سی اے او ڈاکٹر محمد سعید، چیف انجینئر ظفراللہ کلوڑ، چیف مکینکل انجینئرلوکوشاپ شاہد عزیز، چیف مکینکل انجینئرکیرج اینڈ ویگن عدنان شافع، ایم ڈی اسٹیشنزشاہ رخ افشار سمیت سینئر افسران اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز حضرات نے شرکت کی۔

Leave a Reply