پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے ٹکٹ 22 مئی سے فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے ٹکٹ 22 مئی سے فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے
لاہور۔14مئی (اے پی پی):پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے ٹکٹ 22 مئی سے فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ شائقین22 مئی دوپہر 3 بجے سے آن لائن ٹکٹ کے ذریعے خرید سکیں گے جبکہ فزیکل ٹکٹ بھی اسی روز سے ٹی سی ایس کے 16 ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔ ٹکٹوں کی فروخت کے لیے لاہور میں 8، راولپنڈی میں 5 اور اسلام آباد میں 3 ٹی سی ایس سینٹرز مختص کیے گئے ہیں تاکہ شائقین کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا دوسرا اور تیسرا میچ2 اور 4 جون کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔









