چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی کا انرجی ریگولیٹرز سارک کونسل کے دوسرے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی نے کہا ہے کہ تیز رفتار اقتصادی ترقی کو برقرار رکھنے کیلئے کراس بارڈر تجارت میں اضافہ کی ضرورت ہے، بجلی کی پیداوار میں اضافہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ سمیت تمام چیلنجوں پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ منگل کو یہاںانرجی ریگولیٹرز کے ماہرین کی سارک کونسل کے دوسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی نے کہا ہے کہ تیز رفتار اقتصادی ترقی کو برقرار رکھنے کیلئے کراس بارڈر تجارت میں اضافہ کی ضرورت ہے، بجلی کی پیداوار میں اضافہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ سمیت تمام چیلنجوں پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ منگل کو یہاںانرجی ریگولیٹرز کے ماہرین کی سارک کونسل کے دوسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیداوار میں اضافہ سے نہ صرف لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا بلکہ اس سے مارکیٹ کے استحکام میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اس موقع پر فزبیلٹی سٹڈیز، مالی امداد کی فراہمی اور رکن ملکوں کی متعلقہ قوانین پر نظر ثانی میں کثیر الجہتی ایجنسیوں بالخصوص ایشین ترقیاتی بنک، عالمی بنک اور جائیکا کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ سارک کونسل کا پہلا اجلاس دسمبر 2016ءمیں بھوٹان کے دارالحکومت ٹمپو میں منعقد ہوا تھا۔

Leave a Reply