کولمبیا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے کاروباری اور تجارتی روابط بڑھانے کا خواہاں ہے، کولمبین سفیر جوآن الفریڈو پینٹو سویدرا

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان میں کولمبیا کے سفیر جوآن الفریڈوپینٹو سویدرا نے کہا ہے کہ کولمبیا پاکستان کے ساتھ تعلقات میں اضافہ کیلئے دونوں ملکوں کے مابین کاروباری اور تجارتی روابط بڑھانا چاہتا ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز کے زیر اہتمام ایک مباحثہ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ کولمبیا کے سفیر اس موقع پر مہمان خصوصی …

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان میں کولمبیا کے سفیر جوآن الفریڈوپینٹو سویدرا نے کہا ہے کہ کولمبیا پاکستان کے ساتھ تعلقات میں اضافہ کیلئے دونوں ملکوں کے مابین کاروباری اور تجارتی روابط بڑھانا چاہتا ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز کے زیر اہتمام ایک مباحثہ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ کولمبیا کے سفیر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔کولمبین سفارتخانہ میں سیاسی تعاون امور کے انچارج ڈاکٹر مارسیلو مسیدی نے کہا کہ حقیقی امن کے حصول کیلئے جعلی پلانٹس، غیر قانونی معیشتوں اور غیر قانونی منشیات کے استعمال کا تدارک ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے تنازعات کا راستہ روکنے کیلئے ملکی حالات تبدیل کرنے اور شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان فرق کو کم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دور دراز کی آبادیوں کو تعلیم، صحت اور رہائش کی مد میں بہترین سہولتیں فراہم کرنی چاہئیں۔ چیئرمین آئی ایس ایس آئی خالد محمود نے کہا کہ پاکستان اور کولمبیا کیلئے یہ بہترین آپشن ہے کہ وہ امن عمل اور دوطرفہ تجارت کو بڑھائیں اور وفود کی سطح پر دوطرفہ تبادلوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

Leave a Reply