وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پرعزم ہے، امریکہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات میں اضافہ اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانا چاہتے ہیں جبکہ امریکی وزیر …

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پرعزم ہے، امریکہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات میں اضافہ اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانا چاہتے ہیں جبکہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ خطہ میں امن و سلامتی کےلئے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے۔ منگل کو وزیراعظم ہاﺅس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان کے ایک روزہ دورہ پر آئے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر دفاع خرم دستگیر، وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر داخلہ احسن اقبال، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سمیت اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔ ملاقات میں پاک۔امریکہ تعلقات سمیت افغانستان، خطہ کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پرعزم ہے اور اس جنگ میں نتائج بھی حاصل کئے ہیں، امریکہ کے ساتھ بہترین تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کو اقتصادی اور معاشی تعاون کو فروغ دینا چاہئے۔ وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے مابین اعلیٰ سطحی رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور حالیہ مہینوں میں ان روابط کے نتیجہ میں پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت پر اطیمنان کا اظہار کیا۔

Leave a Reply