واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔جمعہ کو جاری اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 59 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 70 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 38 ہزار 400 کیوسک
واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔جمعہ کو جاری اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 59 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 70 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 38 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 38 ہزار 400 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 18 ہزار 900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 18 ہزار 900 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 40 ہزار کیوسک اور اخراج 26 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 24 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1452.49 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.092 ملین ایکڑفٹ جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1163.60 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.278 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 645.70 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.164 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








