نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے عمان میں یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس کے موقع پر الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عطاف سے ملاقات کی۔بدھ کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور الجزائر کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور تجارت، سرمایہ کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے …
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عطاف سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے عمان میں یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس کے موقع پر الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عطاف سے ملاقات کی۔بدھ کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور الجزائر کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور تجارت، سرمایہ کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اپنے باقاعدہ رابطوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے لئے قریبی رابطے برقرار رکھیں گے۔علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت بالخصوص مقبوضہ مشرقی یروشلم کی صورتحال اور ایران سے متعلق حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ احمد عطاف نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے پاکستان کے مسلسل تعمیری کردار اور سفارتی کوششوں کو سراہا۔







