کرک سپورٹس کمپلیکس کا ٹینڈر جاری ، کھیلوں کے فروغ میں مدد ملے گی ،،خورشید خٹک ، شاہد خٹک

کرک سپورٹس کمپلیکس کا ٹینڈر باقاعدہ طور پر جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد منصوبے پر عملی پیشرفت کا آغاز متوقع ہے۔محکمہ کھیل خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق منصوبہ تقریباً ایک ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا جسے علاقے میں کھیلوں کی جدید سہولیات کی فراہمی اور نوجوانوں کیلئے مواقع بڑھانے کی جانب ایک اہم ہے

پشاور۔ 15 مئی (اے پی پی):کرک سپورٹس کمپلیکس کا ٹینڈر باقاعدہ طور پر جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد منصوبے پر عملی پیشرفت کا آغاز متوقع ہے۔محکمہ کھیل خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق منصوبہ تقریباً ایک ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا جسے علاقے میں کھیلوں کی جدید سہولیات کی فراہمی اور نوجوانوں کیلئے مواقع بڑھانے کی جانب ایک اہم ہے۔ یہ اہم منصوبہ تحریک انصاف کی مقامی قیادت، رُکن صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چیئرمین خورشید خٹک اور پارلیمانی لیڈر و ایم این اے شاہد خٹک کی کاوشوں کا نتیجہ بتایا جا رہا ہے۔

حکومتی و مقامی نمائندوں کے مطابق اس منصوبے سے نہ صرف کھیلوں کے فروغ میں مدد ملے گی بلکہ علاقے کی مجموعی ترقی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ادھر پشانو غنڈی روڈ پر جاری تعمیراتی کام بھی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، جسے عوامی فلاح و ترقی کے سلسلے کی ایک کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔ مقامی حلقوں کے مطابق یہ اقدامات علاقے میں ترقیاتی سرگرمیوں کے نئے دور کا آغاز ہیں جبکہ حکام نے کہاکہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی شکل دی جا رہی ہے اور ترقیاتی عمل تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔