پاکستان سپورٹس بورڈ نے کھیلوں کے انتظامی امور کو آسان بنانے اور کھلاڑیوں و قومی کھیلوں کی فیڈریشنز کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے فوری اصلاحات متعارف کرا دی ہیں۔ بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کے سیکرٹری اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج سنبھالنے کے بعد محی الدین احمد وانی نے پہلے ہی روز قومی کھیلوں کی فیڈریشنز کے الحاقی پروفارمے کو سادہ اور مختصر بنانے کی …
محی الدین احمد وانی نے ڈی جی پی ایس بی کا اضافی چارج سنبھال لیا
اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):پاکستان سپورٹس بورڈ نے کھیلوں کے انتظامی امور کو آسان بنانے اور کھلاڑیوں و قومی کھیلوں کی فیڈریشنز کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے فوری اصلاحات متعارف کرا دی ہیں۔ بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کے سیکرٹری اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج سنبھالنے کے بعد محی الدین احمد وانی نے پہلے ہی روز قومی کھیلوں کی فیڈریشنز کے الحاقی پروفارمے کو سادہ اور مختصر بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔ حکام کے مطابق نظرثانی شدہ پروفارمہ کو زیادہ جامع، عملی اور صارف دوست بنایا گیا ہے جبکہ شفافیت اور گورننس سے متعلق ضروری تقاضے بھی برقرار رکھے گئے ہیں۔ اسی طرح بین الاقوامی مقابلوں، تربیتی کیمپوں اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے بیرون ملک سفر کرنے والے کھلاڑیوں اور سپورٹس فیڈریشنز کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) کے پروفارمے اور متعلقہ دستاویزی تقاضوں کو بھی آسان اور مختصر کر دیا گیا ہے۔
پاکستان سپورٹس بورڈ حکام کے مطابق ان اقدامات سے غیر ضروری تاخیر میں کمی، کاغذی کارروائی کم ہونے اور فیڈریشنز و پاکستان سپورٹس بورڈ کے درمیان رابطہ کاری بہتر ہونے کی توقع ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن/ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ محی الدین احمد وانی نے کہا کہ ان اصلاحات کا مقصد کھلاڑیوں پر مبنی گورننس کو فروغ دینا، بیوروکریٹک رکاوٹیں کم کرنا، کارکردگی بہتر بنانا اور پاکستانی کھلاڑیوں و فیڈریشنز کی بین الاقوامی کھیلوں کی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ شفافیت، بہتر سروس ڈیلیوری، ڈیجیٹائزیشن اور کھیلوں کے شعبے سے وابستہ تمام متعلقہ فریقین کے لیے آسان رسائی پر مبنی ادارہ جاتی اصلاحات کا عمل جاری رکھے گا۔









