سپیشل اولمپکس پاکستان نیشنل گیمز 2026 میں پنجاب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔ پنجاب نے جناح اسٹیڈیم پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ایونٹ میں 12 طلائی اور 13 چاندی کے تمغے جیتے۔سندھ 9 طلائی اور 10 چاندی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے جبکہ فیڈرل ایریا8 طلائی اور 9 چاندی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
سپیشل اولمپکس پاکستان نیشنل گیمز 2026 ، پنجاب نے چیمپئن شپ اپنے نام کرلی
اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):سپیشل اولمپکس پاکستان نیشنل گیمز 2026 میں پنجاب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔ پنجاب نے جناح اسٹیڈیم پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ایونٹ میں 12 طلائی اور 13 چاندی کے تمغے جیتے۔سندھ 9 طلائی اور 10 چاندی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے جبکہ فیڈرل ایریا8 طلائی اور 9 چاندی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ محی الدین احمد وانی تھے جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے۔
اس موقع پر سی ای او اسپیشل اولمپکس پاکستان رونق لاکھانی، سابق ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا، سیکرٹری اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن رضوان الحق رازی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔گیمز کے آخری روز 200 میٹر مینز فائنل پلس سی کیٹیگری میں سندھ کے احمد رجب نے 28.01 سیکنڈز کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا، جبکہ پنجاب کے محمد عادل خان اور طیب وحید نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔800 میٹر لیول بی مقابلے میں بلوچستان کے محمد جابر نے 2:41.88 کی ٹائمنگ کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ فیڈرل ایریاکے محمد واصف نے سلور جبکہ سندھ کے ارسلان آفتاب نے برائونز میڈل حاصل کیا۔
خواتین کی 800 میٹر لیول سی کیٹیگری میں سندھ کی ثناء نے طلائی، نوشین بانو نے چاندی اور تبسم نے کانسی کا تمغہ جیتا۔شوٹ پٹ مقابلوں میں خیبرپختونخوا کے باسط علی نے 8.47 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پنجاب کے محمد عثمان دوسرے جبکہ وفاقی علاقے کے ہمایوں اسلم تیسرے نمبر پر رہے۔سپیشل اولمپکس پاکستان نیشنل گیمز 2026 اختتام پذیر ہوگئے جن میں ملک بھر سے خصوصی افراد پر مشتمل کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں، عزم اور کھیلوں کے جذبے کا بھرپور مظاہرہ کیا۔









