چین ، روس مختلف شعبوں میں تعاون وسیع ہو تاجا رہا ہے، چینی صدر

چین کے صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ویلادی میرپیوٹن نے 10ویں چین۔ روس ایکسپو کے لیے اپنے الگ الگ تہنیتی پیغامات میں کہا ہے کہ رواں سال چین اور روس کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری پرمبنی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ ہے اور چین اور روس کے اچھی ہمسائیگی ، دوستی اور تعاون کے معاہدے پر دستحط کی 25 ویں سالگرہ بھی ہے ۔

بیجنگ ۔17مئی (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ویلادی میرپیوٹن نے 10ویں چین۔ روس ایکسپو کے لیے اپنے الگ الگ تہنیتی پیغامات میں کہا ہے کہ رواں سال چین اور روس کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری پرمبنی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ ہے اور چین اور روس کے اچھی ہمسائیگی ، دوستی اور تعاون کے معاہدے پر دستحط کی 25 ویں سالگرہ بھی ہے ۔ چینی میڈیا کے مطابق فریقین کی مشترکہ کوششوں سے چین اور روس کے مختلف شعبوں میں تعاون گہرا ہو تاجا رہا ہے اور دونوں ممالک کو اس سے متعدد ثمرات حاصل ہوئے ہیں

۔شی جن پنگ نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے تمام شعبے اس ایکسپو کے موقع پر ہمسائیگی اور تکمیلی فوائد سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جامع ٹھوس تعاون کو گہرا کریں گے، معاشی و معاشرتی ترقی کو فروغ دیں گے، عوام کی خوشحالی میں اضافہ کریں گے اور نئے عہد میں چین روس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مستحکم ترقی کے لیے نئی خدمات سرانجام دیں گے۔روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نےاپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ چین روس ایکسپو دونوں ممالک کے درمیان نمائشی ایونٹ میں سب سے بڑے ایونٹ کے طور پر ترقی کر چکا ہے، جو دونوں طرف سے براہ راست اور تفصیلی مکالمے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔

 

مزید خبریں