سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ کے ماہر عاصم توصیف خان نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے لیس سافٹ ویئر(SaaS) پلیٹ فارمز جدید کاروباری آپریشنز کا لازمی حصہ بنتے جا رہے ہیں، کیونکہ ادارے انتظامی امور، کمپلائنس، رپورٹنگ اور فیصلہ سازی کے لیے تیزی سے ڈیجیٹل نظاموں پر انحصار کر رہے ہیں۔
اے آئی سے لیس سافٹ ویئر(SaaS) پلیٹ فارمز جدید کاروباری آپریشنز کا لازمی حصہ بنتے جا رہے ہیں، عاصم توصیف خان

مزید خبریں
اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ کے ماہر عاصم توصیف خان نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے لیس سافٹ ویئر(SaaS) پلیٹ فارمز جدید کاروباری آپریشنز کا لازمی حصہ بنتے جا رہے ہیں، کیونکہ ادارے انتظامی امور، کمپلائنس، رپورٹنگ اور فیصلہ سازی کے لیے تیزی سے ڈیجیٹل نظاموں پر انحصار کر رہے ہیں۔اے پی پی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں کاروباری اداروں کو صرف بنیادی سافٹ ویئر ٹولز نہیں بلکہ ایسے ذہین اور مربوط نظام درکار ہیں جو ورک فلو کو مؤثر بنائیں، ڈیٹا کے تجزیے میں مدد دیں، دستی کاموں میں کمی لائیں اور مختلف شعبوں میں حقیقی وقت میں فیصلہ سازی کو ممکن بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ جدید کمپنیاں ایسے پلیٹ فارمز کی خواہاں ہیں جو معلومات محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ ریکارڈ مینجمنٹ، آپریشنل نگرانی اور مجموعی کارکردگی میں بہتری لانے میں بھی معاون ثابت ہوں۔ عاصم توصیف خان نے کہا کہ اے ون ٹیکنالوجی کی شمولیت کے بعد SaaS پلیٹ فارمز اب صرف ڈیٹا اسٹوریج تک محدود نہیں رہے بلکہ یہ دستاویزات کی تیاری، رسک تجزیے، روٹ کاز اسیسمنٹ اور ورک فلو آٹومیشن جیسے اہم امور میں بھی فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے “Next Level” نامی AI پاورڈ انٹرپرائز بزنس مینجمنٹ پلیٹ فارم کی تیاری میں اہم کردار ادا کیاجو آڈٹ، کمپلائنس ٹریکنگ، رسک مینجمنٹ، رپورٹنگ اور ڈاکومنٹ مینجمنٹ کو ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر یکجا کرتا ہے۔اس پلیٹ فارم میں “Zaki” نامی AI اسسٹنٹ بھی شامل ہے، جو azure.microsoft.com کی ٹیکنالوجی پر مبنی ہے اور دستاویزات کی تیاری، خطرات کے تجزیے اور کاروباری معاونت جیسے امور میں صارفین کی مدد فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اداروں میں آپریشنل تاخیر کی بڑی وجوہات بکھرا ہوا ریکارڈ، غیر واضح ذمہ داریاں، بار بار رپورٹنگ اور غیر مؤثر فالو اپ سسٹمز ہیں، جبکہ کلاؤڈ بیسڈ SaaS پلیٹ فارمز ان مسائل کو کم کرکے آپریشنز کو زیادہ شفاف، منظم اور مؤثر بناتے ہیں۔عاصم توصیف خان نے اس بات پر زور دیا کہ جدید انٹرپرائز سافٹ ویئر کی کامیابی کا انحصار اس کے استعمال میں آسان ہونے اور عملی کاروباری ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں کاروباری سافٹ ویئر کی اہمیت اس بنیاد پر پرکھی جائے گی کہ وہ اداروں میں رفتارشفافیت اور اعتماد کو کس حد تک بہتر بناتا ہے۔








