گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ذوالحجہ کے بابرکت مہینے کی آمد پر اہلِ پاکستان کو مبارکباد

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ذوالحجہ کے بابرکت مہینے کی آمد پر اہلِ پاکستان بالخصوص صوبہ خیبرپختونخوا کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔پیر کواپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ذوالحجہ کا چاند ہم سب کے لیے رحمتوں، برکتوں اور قربانی کے عظیم جذبے کا پیغام لے کر آتا ہے

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ذوالحجہ کے بابرکت مہینے کی آمد پر اہلِ پاکستان بالخصوص صوبہ خیبرپختونخوا کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔پیر کواپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ذوالحجہ کا چاند ہم سب کے لیے رحمتوں، برکتوں اور قربانی کے عظیم جذبے کا پیغام لے کر آتا ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ اس مقدس مہینے کی برکتوں سے ہم سب کی جھولیاں بھر دے، ہماری دعاؤں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور ہماری زندگیوں کو خوشیوں اور کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔گورنر نے کہا کہ حج اور قربانی کا یہ بابرکت مہینہ ہمیں ایثار، قربانی، صبر اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم ان اقدار کو اپنی زندگیوں میں اپنائیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ ہماری عبادات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمیں حقیقی معنوں میں اس مقدس مہینے کی برکتوں سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔