چین کی بائیڈو اسپیس ٹائم انڈسٹری کی مجموعی پیداوار 1.3 ٹریلین یوآن سے متجاوز

چین کی بائیڈو سپیس ٹائم انڈسٹری کی مجموعی پیداوار 1.3 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی۔ سی جی ٹی این کے مطابق چائنا سیٹلائٹ نیوی گیشن اینڈ پوزیشننگ ایسوسی ایشن نے پیر کو "چائنا بائیڈو سپیس ٹائم انڈسٹری ڈویلپمنٹ وائٹ پیپر2026″جاری کیا

بیجنگ۔18مئی (اے پی پی):چین کی بائیڈو سپیس ٹائم انڈسٹری کی مجموعی پیداوار 1.3 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی۔ سی جی ٹی این کے مطابق چائنا سیٹلائٹ نیوی گیشن اینڈ پوزیشننگ ایسوسی ایشن نے پیر کو "چائنا بائیڈو سپیس ٹائم انڈسٹری ڈویلپمنٹ وائٹ پیپر2026″جاری کیا۔ بائیڈو سپیس ٹائم انڈسٹری سے مراد وہ جامع صنعتی نظام ہے جو چین کے بائیڈو سیٹلائٹ نیویگیشن نظام کو مرکزی حیثیت دیتے ہوئے ریموٹ سینسنگ، جغرافیائی معلومات، موبائل کمیونیکیشن اور انڈور پوزیشننگ سمیت متعدد ٹیکنالوجیز کو یکجا کرتا ہے۔وائٹ پیپر کے مطابق 2025 میں چین کی بائیڈو سپیس ٹائم انڈسٹری کی مجموعی پیداوار 1.3323 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی۔ اس میں بنیادی حیثیت رکھنے والی سیٹلائٹ نیوی گیشن صنعت کی مجموعی پیداوار 629 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو 2024 کے مقابلے میں 9.24 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں ملک بھر میں بائیڈو فنکشن رکھنے والی ٹرمینل مصنوعات کی مجموعی فروخت 41 کروڑ یونٹس سے تجاوز کر گئی جبکہ بائیڈو فیچر رکھنے والے مختلف اقسام کے ٹرمینل آلات کی مجموعی ملکی موجودگی 2 ارب یونٹس سے زیادہ ہو گئی ہے ۔ چین نے اب تک بائیڈو سپیس ٹائم انڈسٹری کی مکمل صنعتی اور سپلائی چین قائم کر لی ہے۔

مزید خبریں