چین میں 5.2 شدت کا زلزلہ، 2 افراد ہلاک، ایک لاپتہ

چین کے جنوبی علاقے گوانگشی ژوانگ خودمختار خطے میں پیر کی صبح آنے والے 5.2 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک شخص لاپتہ ہوگیا

بیجنگ ۔18مئی (اے پی پی):چین کے جنوبی علاقے گوانگشی ژوانگ خودمختار خطے میں پیر کی صبح آنے والے 5.2 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک شخص لاپتہ ہوگیا۔شنہوا کے مطابق مقامی زلزلہ ریلیف ہیڈکوارٹر کے مطابق زلزلہ لیوژو شہر میں آیا، جس کے بعد امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں۔حکام کے مطابق پیر کی صبح 8 بج کر 14 منٹ تک دو ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی تھی جبکہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔زلزلے کے باعث کئی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ متاثرہ مقامات پر نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں