سعودی وزیر خارجہ کا اماراتی اور مصری ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نےمصری ہم منصب ڈاکٹر بدر عبد العاطی اور امارت کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان سے بات چیت کی ہے

ریاض ۔18مئی (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نےمصری ہم منصب ڈاکٹر بدر عبد العاطی اور امارت کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان سے بات چیت کی ہے۔ایس پی اے کے مطابق اماراتی وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطے میں متحدہ عرب امارات میں جوہری پاور پلانٹ پر حملے کے بعد کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی وزیر خارجہ نے امارات کے نیوکلیئر پاور پلانٹ پر ڈرون حملے کی مذمت کی۔مصری اور سعودی وزرائے خارجہ نے رابطے میں علاقائی صورتحال، کشیدگی میں کمی لانے اور مشرق وسطی کے تنازع کے لیے سفارتی حل کی سپورٹ کے لیے مشترکہ کوششوں پر بات کی۔ان کوششوں میں امریکہ اور ایران کے درمیان پاکستان کی ثالثی کی کوششیں شامل ہیں۔

مزید خبریں