گورنر خیبرپختونخوا سے خواتین کی بہبود کے لئے کام کرنے والی سماجی تنظیم’’سہیلی‘‘کے وفد کی ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں خواتین کی بہبود کے لئے کام کرنے والی سماجی تنظیم’’سہیلی‘‘ کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت سہیلی کی بانی ڈاکٹر زینب امان اللہ خان کر رہی تھیں

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں خواتین کی بہبود کے لئے کام کرنے والی سماجی تنظیم’’سہیلی‘‘ کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت سہیلی کی بانی ڈاکٹر زینب امان اللہ خان کر رہی تھیں جبکہ دیگر اراکین میں آمنہ طارق خان (صدر)، ڈاکٹر مریم امان اللہ خان (نائب صدر) اور ڈاکٹر بسمہ نئیر (سینئر ایڈوائزر برائے جینڈر) شامل تھیں۔پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وفد نے ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کے حوالے سےنوجوانوں کی قیادت میں تیار کردہ جامع جینڈر ایکشن پلان پیش کیا۔ اس منصوبے میں سیلاب سے متاثرہ صوبوں سے حاصل کردہ بنیادی ڈیٹا کی بنیاد پر موسمیاتی آفات کے خواتین اور محروم طبقات پر غیر متناسب اثرات کو اجاگر کیا گیا۔ وفد نے ریاستی منصوبہ بندی میں جینڈر کے لحاظ سے تفصیلی ڈیٹا کی فوری ضرورت پر بھی زور دیا۔اس موقع پر گورنرخیبرپختونخوا نے نوجوان ٹیم کی نچلی سطح پر کی جانے والی کاوشوں اور ڈیٹا پر مبنی حکمت عملی کو سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گورنر ہاؤس ایک باہمی اشتراک کے فریم ورک کی سہولت فراہم کرے گا تاکہ جینڈر حساس پائلٹ منصوبوں کی تیاری اور موثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید خبریں