لاہور،غیر قانونی شکاری گرفتار،جرمانہ عائد

چیف وائلڈلائف رینجر کیپٹن (ر) محمد وسیم کی قیادت میں صوبہ میں جانوروں وپرندوں کے غیر قانونی شکار ،کاروبار ،قبضہ اور سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے

لاہور۔18مئی (اے پی پی):چیف وائلڈلائف رینجر کیپٹن (ر) محمد وسیم کی قیادت میں صوبہ میں جانوروں وپرندوں کے غیر قانونی شکار ،کاروبار ،قبضہ اور سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے ۔ترجمان محکمہ کے مطابق اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر ضلع جہلم ارشد ناز نےٹیم کے ہمراہ بٹیر کے ایک غیرقانونی شکاری کو گرفتار کرکے20ہزار روپے جرمانہ کیا ۔ ایک شخص کو کالاتیتر غیرقانونی قبضہ میں رکھنے کی پاداش میں گرفتار کرکے 50ہزار روپے جرمانہ کیا ، جنگلی خرگوش کے ایک غیرقانونی شکار ی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکےایک لاکھ 30ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیااور کیس نمٹادیا جبکہ ایک مزید کامیاب کوشش کے نتیجے میں معصوم چڑیوں کی نیٹنگ اور سمگلنگ میں ملوث ایک شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ہزاروں زندہ چڑیاں برآمد کرکے انہیں واپس قدرتی ماحول میں آزاد کردیا اور ملزم کو 80ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کرکے کیس نمٹادیا ۔

مزید خبریں