گورنر خیبرپختونخوا کی جے یو آئی کے رہنماحاجی عبد الحلیم خان آف ٹانک مرحوم کی تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ آمد

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، جمعیت علمائے اسلام کےرہنما حاجی عبد الحلیم خان آف ٹانک مرحوم کی تعزیت کے لئے ان کی رہائش گاہ گئے

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، جمعیت علمائے اسلام کےرہنما حاجی عبد الحلیم خان آف ٹانک مرحوم کی تعزیت کے لئے ان کی رہائش گاہ گئے۔

پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنر نے مرحوم کے بیٹے آنس اور دیگر لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ حاجی عبدالحلیم آف ٹانک کی سیاسی خدمات اور ان کےدوستانہ کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔