امریکا میں سویابین، مکئی اور گندم کے نرخوں میں کمی

نیویارک ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) امریکا میں سویابین، مکئی اور گندم کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ محکمہ زراعت کی جانب سے فصل کی نسبتا تیز برداشت کے آغاز بارے رپورٹ ہے۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے سے قبل سویا بین کے نومبر کیلئے سودے 4.75 سینٹ کم ہوکر 9.76 ڈالر فی بشل طے پائے۔ بورڈ میں مکئی کے دسمبر کیلئے سودے 0.25 سینٹ کمی کے …

نیویارک ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) امریکا میں سویابین، مکئی اور گندم کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ محکمہ زراعت کی جانب سے فصل کی نسبتا تیز برداشت کے آغاز بارے رپورٹ ہے۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے سے قبل سویا بین کے نومبر کیلئے سودے 4.75 سینٹ کم ہوکر 9.76 ڈالر فی بشل طے پائے۔ بورڈ میں مکئی کے دسمبر کیلئے سودے 0.25 سینٹ کمی کے ساتھ 3.51 ڈالر فی بشل طے پائے۔بورڈ میں دسمبر کیلئے گندم کے سودے 4.37 ڈالر فی بشل کے قریب رہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply