راولپنڈی اسلام آباد میں لوکل ٹرین چلانے کا منصوبہ زیر غور ہے،اسلام آباد کے شہریوں کیلئے نئے اور سستے روٹس متعارف کروائیں گے، وزیر مملکت طلال چوہدری

راولپنڈی اسلام آباد میں لوکل ٹرین چلانے کا منصوبہ زیر غور ہے،اسلام آباد کے شہریوں کیلئے نئے اور سستے روٹس متعارف کروائیں گے، وزیر مملکت طلال چوہدری

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میں لوکل ٹرین چلانے کا منصوبہ زیر غور ہے،اسلام آباد کے شہریوں کیلئے نئے اور سستے روٹس متعارف کروائیں گے۔پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے بیرون ممالک میں غیر قانونی طور پر جانے والوں کی تعداد میں 47 فیصد کمی آئی ہے،وزیراعظم اس وقت غیر قانونی ہجرت روکنے کے لئے مکمل طور پر فعال ہیں۔

اسلام آباد کے گرین ایریاز پر مختلف اداروں کے قبضہ کے حوالے سے شیر افضل مروت کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ نے بتایا کہ سی ڈی اے نے 34 مقامات پر اجازت نامے دینے تھے،اس حکومت نے وہ تمام اجازت نامے منسوخ کیے،1 ہزار 32 گھروں کو نوٹس دیئے گئے ہیں،184 تجاوزات کو ہٹایا گیاہے،11 سو ایکڑ کی تجاوزات ختم کی گئی ہیں۔طلال چوہدری نے ایوان کو بتایا کہ دہشت گردی کی وجہ سے کتنے دفاتر بند کیے گئے فی الحال ڈیٹا نہیں ہے،بلوچستان میں نادرا کے دفاتر سے متعلق تفصیلات فراہم کر دی جائیں گی۔

 

مزید خبریں